مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو دو روزہ دورے پر ایران کے لیے روانہ ہوگئے۔
اس دورے کا مقصد عمان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عمان کے کچھ وزراء اور سینیئر حکام بھی اس دو روزہ دورے کے دوران اپنے بادشاہ کی ہمراہی کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ